اسلامی تعلیمات کا اثر: لڑکی سمیت دو افراد نے اسلام قبول کر لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اپریل 2016 16:43

اسلامی تعلیمات کا اثر: لڑکی سمیت دو افراد نے اسلام قبول کر لیا

مصطفی آباد/للیانی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل۔2016ء):اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر لڑکی سمیت دو افراد نے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیح لڑکی اور لڑکے نے اسلام قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

جامعہ گلزار حبیب تعلیم القرآن و الحدیث کے پرنسپل میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی نے کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا، اور ان کے اسلامی نام شرافت سے بدل کر محمد شرافت علی اور حنا سے کنیز فاطمہ رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، میاں ظفر حسین، حاجی ظفر اقبال بھٹی، ملک محمد ندیم، قاری محمد عابد علی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور مقامی علما کرائم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔