راحت فتح علی خان کی 14برس بعد پی ٹی وی کیلئے ریکارڈنگ،شائقین جھوم اٹھے

بدھ 20 اپریل 2016 16:09

راحت فتح علی خان کی 14برس بعد پی ٹی وی کیلئے ریکارڈنگ،شائقین جھوم اٹھے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) موسیقی کے پروگرام میں گلوکارراحت فتح علی خان کی پرفارمنس سے شائقین جھوم اٹھے۔گلوکارنے 14برس بعد پی ٹی وی کیلئے قوالیاں ریکارڈ کرواکر نصرت فتح علی خان کی یادتازہ کر دی۔

(جاری ہے)

انہیں لاہورمرکزکے موسیقی کے پروگرام ورثہ ہیرٹیج ریوائیوڈمیں مدعوکیاگیاتھا۔ ریکارڈنگ کے دوران راحت فتح علی خان نے اپنے سروں سے ایسا رنگ جمایا کہ ناظرین انہیں داددئیے بغیرنہ رہ سکے۔ راحت فتح علی خان نے قوالیوں کے ساتھ ساتھ نغمات بھی پیش کیے۔ پروگرام کی میزبانی عفت عمر اور یوسف صلاح الدین نے کی۔

متعلقہ عنوان :