کمرشلائزیشن صدیوں پرانی تاریخ کے امین لاہور کو نگلنے لگا

پلازوں کی وجہ سے شہر کے حسن پر بھی برا اثر پڑ رہاہے،رپورٹ

بدھ 20 اپریل 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے نام پر شہر لاہور میں عمارتوں کی تعمیر کا ایک لامتناہی سلسلہ چل نکلا ہے اور پابندی کے باوجود شہر بھر میں پلازوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈیڑھ درجن سے زائد پلازے مختلف حصوں میں تعمیر کیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان بلندو بالا عمارتوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے کمرشلائزیشن صدیوں پرانی تاریخ کے امین لاہور کو نگلنے لگاہے۔رپورٹ کے مطابق آئے روز نئے نئے پلازوں کی تعمیر نے نہ صرف شہر کی گنجانی میں اضافہ کیا ہے بلکہ منصوبہ بندی کے بغیر بنائے جانے والے ان پلازوں کی وجہ سے شہر کے حسن پر بھی برا اثر پڑ رہاہے۔رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت اور خلاف قانون ان عمارات کی تعمیر کا یقینا متعلقہ اداروں کو علم ہو گا لیکن وہ کیوں خاموش ہیں اس حوالے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں جو ان کی خاموشی کو معنی خیز بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :