پولیس پر فائرنگ ، آئی جی سندھ نے ملزمان کی نشاندہی کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کر دیا

شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کو مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء) : کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے دو مختلف علاقوں میں پولیس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 7 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ آئی جی سندھ نے حملہ آوروں کی شناخت کرنے والے کے لیے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو بھی فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید اہلکار کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ روپے اور دو نوکریاں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :