سچل میں نامعلوم افراد نے سرکاری ملازم کوگھرمیں گھس کرذبح کردیا

بدھ 20 اپریل 2016 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) سچل میں نامعلوم افراد نے سرکاری ملازم کوگھرمیں گھس کرذبح کردیا،گلستان جوہرمیں فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلرہلاک ہوگیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریامیں پولیس افسرکوٹارگٹ کلرزنے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا،اطلاعات کے مطابق سچل کے علاقے صفوراچورنگی کے قریب مسلم کالونی میں نامعلوم ملزمان نے ای ڈی اوہیلتھ کے ڈرائیور مرزاطارق بیگ کوگھرمیں گھس کرذبح کرکے قتل کردیامقتول 6بچوں کاباپ تھا،ایس ایچ او سچل رانا حبیب کے مطابق مرزاطارق بیگ کے قتل میں اس کاکوئی قریبی عزیزملوث ہے،کیونکہ قتل کے وقت گھرمیں 6بچے اوربیوی موجودتھے،پولیس کوقتل کے ڈھائی گھنٹے بعد اطلاع دی گئی،چوکیدارکے مطابق اس نے کسی کومقتل کے گھر میں جاتے نہیں دیکھا،جبکہ گلستان جوہربلاک 9میں گل سوسائٹی کے قریب بنگلہ R.1کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 60سالہ اختر ملہی کوگولیاں مارکرہلاک کردیا،قتل ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :