کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ،وزیر اعظم اور عمران‌ خان کی شدید مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء) : کراچی میں پولیس اہکاروں پر حملے پر وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ملک کو بچانے کے لیے جان کی قربانی دی، قوم ان بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے۔ دوسری جانب عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کی جانی چاہئیں جبکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کڑی سزائیں دی جانی چاہئیں۔ عمران خان نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :