محکمہ ایکسائز پنجاب نے ڈولفن فورس کی تین سو موٹرسائیکلیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

بدھ 20 اپریل 2016 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) محکمہ ایکسائز پنجاب نے حال ہی میں تشکیل دی جانے والی ڈولفن فورس کی تین سو موٹرسائیکلیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ ان موٹرسائیکلوں کی تاحال رجسٹریشن نہیں کروائی گئی محکمہ پولیس اگر 550سی سی کی ان موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کرواتا ہے تو اسے ٹیکس کی مد میں محکمہ ایکسائز کو3کروڑ روپے کی ادائیگی کرنا پڑے گی واضح رہے کہ ڈولفن فورس وہ فورس ہے جو سڑکوں پر عوام کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن ٹیکس تو چیک کرتا ہے لیکن ڈولفن فورس نے اپنی موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن تاحال نہیں کروائی۔

متعلقہ عنوان :