ملک بھر کے شیڈول بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جا ری

بدھ 20 اپریل 2016 15:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) ملک بھر کے شیڈول بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے گذشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ سے زائد افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قراعہ اندازی 29اپریل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شیڈول بنکوں میں حج کے خواہشمندوں سے صرف دو دنوں میں ایک لاکھ 5ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرادی ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امسال 4لاکھ کے قریب حج درخواستیں بنکوں کو موصول ہونگی جن میں سے 86 ہزار خوش نصیب سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بنکوں کی جانب سے حج درخواستیں 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ 29 اپریل کو قرعہ اندازی کے زریعے خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ حج درخواستیں ملک کے دیہی علاقوں سے موصول ہو رہی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام درخواست گزار بنکوں سے کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی وصول کریں کیونکہ رسید کے بغیر حج درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل نہیں کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :