گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کینیڈین ہائی کمشنرکی ملاقات

بدھ 20 اپریل 2016 15:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی کینیڈا کے ہائی کمشنر ہیدرکمروزن سے ملاقات ہوئی کینڈین ہائی کمشنر نے سانحہ گلشن اقبال پارک پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہا ۔ گزشتہ روز گورنر پنجاب نے کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گورنر پناجب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت وقت ساتھ بہتری کی طرف جا رہی ہے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے موثر اور جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں حکومت اہم قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے دنیا کا امن دہشتگردی کے خلاف جنگ کے ساتھ منسلک ہے پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کر رہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں کینیڈین ہائی کمشنر ہیدرکمروزن نے سانحہ گلشن اقبال پارک پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہایا ۔