اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز ملٹری عطا

بدھ 20 اپریل 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔ نشان امتیاز ملٹری عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی انہیں یہ اعزاز دفاعی شعبے میں اہم خدمات کے اعتراف میں دیا گیا مڈل عطا کرنے پر حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کا شکر گزار ہوں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا
دفاعی شعبے میں خدمات کے اعزاز میں انہیں نشان امتیاز ملٹری دیا گیا جنرل ڈیو گرازیانو افغانستان میں کافی عرصے تک عسکری خدمات انجام دے چکا ہے اس موقع پر اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں یں بہترین تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے نشان امتیاز ملٹری عطاء کرنے پر پاکستان کا شکر گزار ہوں