ام الکوائین اب گوگل میپ پر‘سٹریٹ ویوکے ذریعے اماراتی ریاست کی سیاحت کریں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 14:54

ام الکوائین اب گوگل میپ پر‘سٹریٹ ویوکے ذریعے اماراتی ریاست کی سیاحت ..

ام الکوائین (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) گوگل نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ام الکوائین کو گوگل سٹریٹ ویومیپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے-اب دنیا بھر کے کروڑوں لوگ ام الکوئین ریاست کی گلیوں ‘سڑکوں اور بازاروں کی سیرگوگل سٹریٹ ویو کے ذریعے کرسکیں گے-گوگل کے مڈل ایسٹ اور جنوبی افریقہ کے ریجنل ڈائریکٹرمحمد مراد نے بتایا کہ صارفین 360ڈگری نیویگیٹر پر گلیوں اور لینڈمارکس کا نظارہ کرسکیں گے جن میں بیچ گارڈن‘ام الکوئین نیشنل میوزیم‘ پرانے شہرکا علاقہ اور ریاست کے کئی دیگر علاقے بھی شامل ہے -انہوں نے کہا کہ سٹریٹ ویوکی فراہمی کے لیے جدید آلات سے لیس وین کے ذریعے پورے شہرکو کور کیا جائے گا-اس منصوبے کے ذریعے شہرکے رہائشی اور سیاح ام الکوائین کی گلیوں ‘بازاروں اور اہم مقامات کو دیکھ سکیں گے یہ منصوبہ ریاست میں سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا-شہریوں کی نجی زندگی اور امور کی خفاظت کے تحت سٹریٹ ویومیں شہریوں کے چہرے اور گاڑیوں اور عمارتوں کے نمبر واضح دکھائی نہیں دیں گے-

متعلقہ عنوان :