اورنگی ٹاون بنگلہ بازار کے قریب فائرنگ ، 7پولیس اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 14:41

اورنگی ٹاون بنگلہ بازار کے قریب فائرنگ ، 7پولیس اہلکار  شہید

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء) : کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن کے بنگلہ بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نا معلوم افراد نے انسداد پولیو کی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :