کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی جعلی ڈگری کیس میں اہم پیشرفت

بدھ 20 اپریل 2016 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں جعلی ڈگری شیڈول کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقدمے میں شامل 8 افراد کے بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کر لئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے یونیورسٹی کی جاری کردہ جعلی ڈگریوں کے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیوسٹی سے بی کام، بی اے، ایم اے اور ایل ایل بی کی سینکڑوں جعلی ڈگریاں جاری کی گئیں تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 35 جعلی ڈگری ہولڈرز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے، شواہد میں ڈگریوں کے علاوہ آئی ڈی کارڈز، ایڈمٹ کارڈز اور مارکس شیٹس شامل ہیں۔ مقدمے میں شامل 8 افراد کے بینک اسٹیٹمنٹ بھی حاصل کیے گئے ہیں جبکہ 2 ملزمان کے اکاؤنٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ترسیل پائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :