سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی نرخوں سے متعلق متعلقہ افسران کو تین مئی کو طلب کرلیا

بدھ 20 اپریل 2016 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی نرخوں کے تعین کے مقدمے میں سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر کراچی سمیت متعلقہ افسران کو 3مئی کو طلب کرلیا ہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی نرخوں کے تعین کے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود دودھ کے نرخوں مین کمی نہیں آرہی، جبکہ دودھ سرکاری نرخوں سے مہنگا بک رہا ہے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے کہ ناقص اشیا کی فروخت کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں، دودھ کی مہنگے داموں فروخت کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ عدالت نے سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنرکراچی سمیت متعلقہ افسران کو تین مئی کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :