عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی پاکستان آمد کا امکان

بدھ 20 اپریل 2016 14:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کا ایک بار پھر پاکستان آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں پاکستان سے باضابطہ رابطہ بھی کیا ہے۔ جس میں برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے پاکستان آنا چاہتی ہے۔ ٹیم اس کیس کے حوالے سے پاکستانی تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملاقات کی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :