کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق، پولیس افسر زخمی

بدھ 20 اپریل 2016 14:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) شہرقائد میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوگیا ہے بدھ کوکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک اخبار کے خطاط سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر ممتاز شاہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ممتاز شاہ اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہیں۔ ممتاز شاہ کو تین گولیاں لگی ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 9 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر ملہی نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق اخترملہی ایک مقامی اخبار میں خطاطی کا کام کرتاتھا ۔لاش کو ضابطہ کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر صفورہ گوٹھ میمن سوسائٹی کے قریب سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمدہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ رزاق کے نام سے کی گئی ہے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :