کرپشن سے لْتھڑے ہوئے نظام کے باوجود شفاف حکمرانی کی بہترین مثال قائم کی ‘ سعد رفیق

بدھ 20 اپریل 2016 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے کرپشن سے لْتھڑے ہوئے نظام کے باوجود شفاف حکمرانی کی بہترین مثال قائم کی ‘ سیاستدان بحث اور اختلاف کے لیے دھرنوں اور جلسوں کے بجاؤ پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اخلاقی گراوٹ کی دلدل میں گردن تک دھنسے ہوئے لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں ‘ بعض جماعتیں اور سیاستدان الزامات کی دْھول اڑا کر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام کو ناکام اور بدنام کرنے کی سازشیں ناکام ہونگی۔ رکاوٹوں اور سازشوں کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان کو مسائل کے بھنور سے باھر نکالیں گے ۔سعد رفیق نے کہا کہ سیاستدان بحث اور اختلاف کے لیے دھرنوں اور جلسوں کے بجاؤ پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں۔ پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی رائے کو فوقیت دی جائے گی ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریٹنگ فوبیا کا شکار بعض ٹی وی چینلز اور کچھ اینکرز صحافتی اخلاقیات کی تمام حدود پار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :