کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح افراد کا گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موبائل فون چھینے کی کوشش ،پولیس کی بروقت کارروائی،فائرنگ کے تبادلہ، 2 افراد گرفتار

بدھ 20 اپریل 2016 14:21

کوئٹہ۔20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح افراد گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موبائل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد2 افراد کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک شخص نصیراحمد سے موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دو ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے اچانک فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں سہیل احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسکے ساتھی صغیر احمد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔