اسلام آباد ‘ سکیورٹی اور قانون نافذکر نے والے اداروں کا اسلام آباد کے نواح میں گرینڈ آپریشن ‘ 25مشکوک افراد گرفتار

بدھ 20 اپریل 2016 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے نواح میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا ‘ 25 مشکوک افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ ضبط کرلیا ۔

(جاری ہے)

حراست میں لیے گئے افراد میں 6 افغانی بھی شامل ہیں ‘ پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے بدھ کی صبح ترنول اور قرب و جوار میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا اور اپنی شناخت ثابت نہ کرنے پر 25 افراد کو حراست میں لے لیا ، ان میں چھ افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔

سیکورٹی اداروں نے کچھ افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سرائے خربوزہ ، ڈھوک عباسی ، ڈھوک پراچہ سمیت مدینہ ٹاوٴن کے چار سو گھروں کی تلاشی لی گئی حراست میں لیے گئے مشکوک افراد سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :