سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی

چیف جسٹس کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت

بدھ 20 اپریل 2016 14:14

سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالے جانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔ درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ، ماڈل گرل ایان علی نے توہین عدالت درخواست پر 20 اپریل کو سماعت کرنے کی استدعا کی تھی ۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور انچارج جناح ٹرمینل کراچی کو فریق بنایا گیا ہے ۔