مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر محمد سعید مغل، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد کا ڈسٹرکٹ جیل میرپور کا دورہ

بدھ 20 اپریل 2016 14:13

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء)وزیر اعظم آزادکشمیر کے مشیر برائے اووسیز محمد سعید مغل اور ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد محمود پہلوان نے ڈسٹرکٹ جیل میرپور کا دورہ کیا۔ انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے لیے چھ لاکھ روپے کی مالیت سے ٹیوب ویل کا سنگ بنیا د رکھا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپرٹینڈنٹ جیل محمد ارشاد ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل یاسر کاظمی ، محمد داد خا ن بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر کے مشیر برائے اووسیز محمد سعید مغل اور ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد محمود پہلوان نے ڈسٹرکٹ جیل میرپور کا دورہ کیا جیل سپرٹینڈنٹ نے انھیں قیدیوں کو دی جانی والی سہولیات کے بارے میں بریفننگ دی مشیر برائے وزیر اعظم نے جیل کے بہتر انتظام و انصرام پر جیل سپرٹینڈنٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جیل کے احاطہ کے اندر قیدیوں کے پینے کے صاف پانی کے لیے ایک ٹیوب ویل دیا جس کا سنگ بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھا ۔