محمدنواز شریف قوم کے ہیرو ہیں، ماضی میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،اب پاک چائنہ راہداری منصوبہ بنا کر پاکستان کو دنیا میں متعارف کروایا ہے، نورین عارف

بدھ 20 اپریل 2016 14:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مر کزی صدر وسابق وزیر نورین عارف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے ماضی میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور اب پاک چائنہ رراہداری منصوبے بنا کر مملکت پا کستان کو پو ری دنیا میں متعارف کر وایا ہے قبل ازیں کو ئی ملک پا کستان میں سرمایہ کا ری سے کتراتا تھاتا ہم اب پو ری دنیا سے لوگ پاکستان کی طرف چلے آرہے ہیں جو وزیر اعظم پا کستان میا ں نو ازشریف کی مثبت پا لیسیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے ، میا ں نواز شریف نے پاکستان معیشت کو چند ما ہ میں اپنے پاوٴں پر کھڑا کیا ہے بعض شہر پسند عنا صر کو پاکستان کی ابھرتی ہوئی مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی اور نہ ہی وہ پاک چائنہ راہد اری منصوبہ انھیں ایک آنکھ بہا رہا ہے پا کستان عوام با شعور ہیں وہ ان افراد کے عز ائم کو اچھی طرح ناکا م بنانا جا نتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ دن حلقہ 1وادی کو ٹلہ میں ایک عوامی وفد سے گفتگون کرتے ہوئے کیا سابق وزیر حکومت نے بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے ہر روز معصوم جا نیں ضائع ہو رہی تھیں وزیر پا کستان نے حلف اٹھانے کہ بعد پہلا کا م یہی دہشت گر دی کے خاتمہ کے لیے کیا تھا ۔ محترمہ نو رین عا رف نے کہا کے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن راجہ فاروق حید ر خان کی قیادت میں نا قابل شکست جماعت بن چکی ہے مسم لیگ ن کسی سے اتحادنہیں کر ے گی ہر حلقہ میں ن لیگ کے پا س2سے تین امید وار ہیں ایسی جما عت کو اتحاد سے کیا لینا دینا ہے مسلم لیگ (ن )اکیلے میدان میں اتریگی اور عوامی طا قت سے بھر پو ر انداز سے میں کا میاب ہو کر حلقہ 1کے عوام کی تمام احساس محرمیوں کا ازالہ کر گی۔

متعلقہ عنوان :