معصوم شہریوں کے قتل کی ایف آئی آر میں بھارتی فوج کا ذکرہ نہ ہونا تحقیقات کے جانبدارانہ ہونے کا ثبوت ہے ،حریت کانفرنس
بدھ 20 اپریل 2016 14:05
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندواڑہ میں معصوم شہریوں کے قتل کے سلسلے میں درج کی گئی ایف آئی آرمیں بھارتی فوج کو شامل نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے عام شہریوں کو شہید کردیاہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے اپنی رپورٹ میں فوج کا تذکرہ نہ کرکے اس خدشے کو درست ثابت کیاہے کہ کٹھ پتلی حکومت کا تحقیقات کرانے کا اعلان محض ایک فراڈ ہے اور اس کا مقصد قاتلوں کو تحفظ فراہم کرناہے۔
ترجمان نے ڈی سی کپواڑہ راجیو رنجن کے اس بیان کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں کے ہجوم کی طرف سے فائرنگ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ راجیو رنجن ایک بد نام آفیسر ہے جس کو ایک سازش کے تحت اس ضلع میں تعینات کیاگیا ہے ۔ اس کے بارے میں حریت کانفرنس کو پہلے بھی کئی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں اور باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وہ یہاں بیٹھ کر جموں کے شیوسینا اور بی جے پی کے کارکنوں کو ہتھیاروں کی لائسنس جاری کرتا ہے۔
حریت ترجمان نے بھارتی فوج کو تحفظ فراہم کرنے اور اس کے بجائے 5 سرکاری ملازمین کے خلاف کیس درج کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ثابت ہوجاتا ہے کہ ہندواڑہ میں مقتولین کے لواحقین کو انصاف ملنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سرکاری ملازمین نے قتل کے خلاف احتجاج میں شرکت کرکے کوئی جُرم نہیں کیا ہے۔ حریت کانفرنس نے ہندواڑہ اور کپواڑہ کے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو زدہ علاقوں میں پھنسے اپنے بھائیوں کو غذائی اجناس فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت اور لوگوں کا فرض ہے کہ وہ مشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.