قابض انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مقتول نوجوانوں کے اہلخانہ کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے،آسیہ اندرابی

بدھ 20 اپریل 2016 14:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ ہندواڑہ میں ایک لڑکی کی بے حرمتی اور ایک خاتون سمیت متعدد نوجوانوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے بجائے بیگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آسیہ اندرابی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے ہندواڑہ میں ایک کشمیری لڑکی کو بے حرمتی کا نشانہ بنا نا اور جب یہاں کے نوجوانوں نے اس پر پر امن احتجاج کیا تو قابض فوجیوں نے انہیں گولیوں سے چھلنی کر دیا جو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی ایک بدترین مثال ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے مجرم بھارتی فوجیوں کو کھلی چھوٹ دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور قا بض انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف بھر پور احتجاج کریں۔