محمد نواز شریف ملکی بقاء استحکام ،ترقی کی جنگ لڑ رہے ہیں،شر پھیلانے والے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، سیما جیلانی

بدھ 20 اپریل 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ملکی بقاء استحکام او رترقی کی جنگ لڑ رہے ہیں،شر پھیلانے والے عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی نے کہاکہ بعض قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں اور ان کامقصد گڑبڑ پھیلاکر پارلیمانی جمہوریت اور قومی اداروں کو کمزور کرناہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے تمام بحرانوں کا مقابلہ کرکے جمہوریت مخالف قوتوں کے ارادے ناکام بنائے ہیں اور اس مرتبہ بھی حکومت مخالفین کاہر وار خالی جائے گا ۔ سیماجیلانی نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان طبی معائنے کے بعد وطن واپس آکر قومی خدمت میں مصروف ہیں اور پرپیگنڈہ کرنے والوں کے سازشی پلان ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کیلئے ڈلیور کر رہی ہے اور حکومت کی کارکردگی مثالی ہے لیکن اقتدار کی ہوس میں مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور وہ بات کابتنگڑ بنا کر حکومت خلاف محاز کھڑاکرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ابتری پیداکرنے والے عوامی مفاد کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :