اداکارہ لیلی کی اسٹیج ڈرامہ” دوستی“ میں عمدہ پرفارمنس

بدھ 20 اپریل 2016 13:56

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء )الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ” دوستی“ میں فلمسٹار لیلی کی خوبصورت پرفارمنس پر تماشائی جھوم اٹھے،لیلی ایک طویل عرصے کے بعد تھیٹر ڈرامے میں پرفارم کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ” دوستی“ میں میرے کر دار کو پرستار پسند کر رہے ہیں جس کی مجھے خوشی ہے،لیلی کی اچھی پرفارمنس پر تھیٹر ڈراموں میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔