پنجابی فلم ”قصور یا گجر“ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

بدھ 20 اپریل 2016 13:54

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء )ہدایت کار ملک امداد حسین کی نئی پنجابی فلم ”قصور یا گجر“ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی،فلم معاشرے میں ظلم کے خلاف آوازاٹھانے والے نوجوانوں کی جدو جہد کو موضوع بنایا گیا ہے،فلم کا مرکزی کردار نئے اداکار افضل راہی نے ادا کیا ہے اورفلم میں زیادہ تر نئے فن کاروں نے محنت سے کام کیا ہے۔