اقبال بانو کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

بدھ 20 اپریل 2016 13:35

اقبال بانو کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

فیصل آباد۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء )صدارتی ایوارڈ یافتہ برصغیر کی معروف غزل گائیک اور پاکستان کی نامور گلو کارہ اقبال بانوجو 21اپریل 2009ء کو 74برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملی تھیں کی چھٹی برسی کل 21اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں سمیت آرٹس کونسلز میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔