علامہ محمد اقبال کا78واں یوم وفات کل منایا جائے گا

بدھ 20 اپریل 2016 13:32

فیصل آباد۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء ) عظیم فلسفی شاعر ، مفکر پاکستان ، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا 78 واں یوم وفات کل 21اپریل جمعرات کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، تقریری مقابلوں ، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں، مشاعروں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ نوجوان نسل کو مفکر پاکستان کے نظریات وافکار اور ان کی سوچ و فلسفہ سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومینٹریز بھی پیش کی جائیں گی۔

اس موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہو گی جبکہ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ،چیف سیکرٹری پنجاب اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران مزار اقبال پر حاضری دیں گے ، پھولوں کی چادر یں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقبال اکیڈمی اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے ادبی و ثقافتی کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ مذکورہ دن کی مناسبت سے تمام ٹی وی چینلز خصوصی پروگرامات نشر کریں گے جبکہ اخبارات بھی خصوصی ایڈیشنز شائع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :