اپنے پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں ‘گلوکارہ شاہدہ منی

بدھ 20 اپریل 2016 13:25

اپنے پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں ‘گلوکارہ شاہدہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہاہے کہ گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے اور میں اپنے پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا جو آگے چل کر جنون بن گیا اور خدا نے مجھے اس شعبے میں جس طرح عزت سے نوازا ہے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ شاہدہ منی نے کہاکہ آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، ہمیشہ صاف ستھرے گانے گائے جن میں اپنے پرستاروں کی پسند کو ہمیشہ مد نظر رکھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب میرا تعارف ایک پاکستانی گلوکارہ کی حیثیت سے ہوتا ہے تو بیحد خوشی ہوتی ہے۔