جو کہتے تھے کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے، اب وہ خاموش ہو جائیں

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا ٹوئٹر پیغام

بدھ 20 اپریل 2016 13:18

جو کہتے تھے کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے، اب وہ خاموش ہو جائیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے، اب وہ خاموش ہو جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم علاج کیلئے لندن گئے تھے، علاج کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں، جو کہتے تھے کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے، اب وہ خاموش ہو جائیں۔