عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کی رہائی مسترد کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

بدھ 20 اپریل 2016 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کی رہائی سے متعلق درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزم معظم علی، خالد شمیم اور سید محسن علی کی رہائی سے متعلق درخواستوں میں کوئی وزن نہیں جبکہ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرنے سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مقدمے کی حساس نوعیت کے باعث جیل ٹرائل کا نوٹی فی کیشن جاری ہوا ہے۔ چالان جمع نہ ہونے کے باعث ابھی تک ٹرائل کا آغاز نہیں ہو سکا، جبکہ تفتیشی افسر کے مطابق شواہد سمیت متعدد دستاویزات کے حصول کے لیے برطانیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :