بڑھاپا کسی صدمے سے کم نہیں ،کرسٹوفر والکن

بدھ 20 اپریل 2016 13:16

بڑھاپا کسی صدمے سے کم نہیں ،کرسٹوفر والکن

لاس اینجلس ۔ 20 اپریل اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) ہالی وڈ کے سینئر اور مقبول اداکار کرسٹوفر والکن نے کہا ہے کہ ان کے لئے بڑھاپا کسی صدمے سے کم نہیں ہے،انہوں نے اپنی ایک تازہ بات چیت میں کہا کہ ان کے لئے بڑھاپا ایک صدمے کے طور آیا ہے کیونکہ وہ دل سے خود کو اب بھی جوان محسوس کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ خود کو تصاویر میں بڑھتی عمر والا مرد دیکھنا ان کے لئے ایسے ہے جیسے یہ میں نہیں ہوں کیونکہ مجھے خود کو بوڑھا دیکھنا پسند نہیں ے،انھوں نے مزید کہا کہ میری ہر سالگرہ بڑی چیز ہوتی ہے لیکن خود کو بڑی عمر میں جاتے دیکھ کر مارے صدمے کے میرے ہاتھ سن ہو جاتے ہیں۔