شارجہ پولیس آفسیرکی مسخ شدہ لاش برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 13:10

شارجہ پولیس آفسیرکی مسخ شدہ لاش برآمد

شارجہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) شارجہ پولیس نے البوطانیہ کے علاقے سے ایک32سالہ مصری باشندے کی مسخ شدہ لاش اس کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی ہے-ہلاک ہونے والا پولیس آفیسر بتایا جاتا ہے جوکہ پولیس پیٹرولنگ اسکواڈ کا حصہ تھا -پولیس کے مطابق انہیں ایک فون کال کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ ان کے ساتھ والے اپارٹمنٹ سے تعفن اٹھ رہا ہے جس پر پولیس نے گھر کو چیک کیا تو انہیں اپنے ساتھی پولیس آفیسر کی لاش ملی جس کے سٹرنے کا فطری عمل شروع ہوچکا تھا-پولیس لاش کو تحقیقات کے لیے فرانزک لیبارٹری بجھوادیا ہے جبکہ شارجہ پولیس کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں -

متعلقہ عنوان :