کویت آئل یونین نے تین روزسے جاری ہڑتال ختم کردی‘امیر کویت کی جانب سے یونین کے کام پر واپس جانے کے فیصلے کوخوش آئندہ اقدام قراردیکر سراہا گیا ہے-کویتی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 13:02

کویت آئل یونین نے تین روزسے جاری ہڑتال ختم کردی‘امیر کویت کی جانب سے ..

کویت سٹی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) کویت آئل یونین نے اپنی 3روزہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم حکام نے واضح نہیں کیا کہ دنیا میں خام تیل کی کم ترین قیمتوں میں انہوں نے وکرزکی کونسی شرائط کو مانا ہے-کویت کے سرکاری خبررسال ادارے نے بتایا ہے کہ یونین نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا امیر کویت صباح الااحمدالاصباح نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام تیل کی پیدوار بڑھانے کی اسطاعت کو بڑھانے میں مددگار ہوگا-جبکہ یونین کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امیر کویت خام تیل کی انڈسٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام کا حکم دیں گے-کویت آئل کمپنی ورکرزیونین کے ترجمان عدیل الفاہدنے تصدیق کی ہے کہ یونین نے ہڑتال ختم کردی ہے اور تمام ورکراپنے کام پر واپس چلے گئے ہیں-انہوں نے بتایا کہ امیر کویت نے یونین کی اعلی قیادت سے رابط کرکے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے-ہم مشکور ہیں کہ ہمارے مطالبات کو مان لیا گیا ہے اور ہم مزدوروں کے حقوق کے حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں -یارہے کہ اوپیک کی جانب سے فیصلے کے بعد کویت کی وزارت تیل نے تنظیم کے رکن کی حیثیت سے فی پمپ پیدوار کو3ملین بیرل فی دن کی سطح پر لے آیا تھا تاہم تنخواہوں اور مراعات میں کمی کے اعلان پر کویت میں خام تیل انڈسٹری کے ورکراتوار سے ہڑتال پر چلے گئے تھے-کامیاب مذکرات کے بعد کارکنوں نے ہڑتال ختم کردی ہے اور اپنے کام پر واپس چلے گئے ہیں جسے امیر کویت کی جانب سے خوش آئندہ اقدام قراردیکر سراہا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :