نان پروفیشنل ماڈلز کی وجہ سے فیشن انڈسٹری کی نیک نامی پر حرف آرہا ہے‘ ریچل خان

بدھ 20 اپریل 2016 12:49

نان پروفیشنل ماڈلز کی وجہ سے فیشن انڈسٹری کی نیک نامی پر حرف آرہا ہے‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) نامور ماڈل و اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے کہ نان پروفیشنل ماڈلز کی وجہ سے فیشن انڈسٹری کی نیک نامی پر حرف آرہا ہے ،جو بھی فیشن انڈسٹری جوائن کرنا چاہتا ہے اس کو ماڈلنگ کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے اس شعبے میں آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں ان پڑھ اور ماڈلنگ سے نا واقف ایسی خواتین فیشن شوز میں دیکھنے کو ملتی ہیں جن کو ماڈلنگ کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ہے ایسی ہی ماڈلز کی وجہ سے باصلاحیت ماڈلز کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، ایسی خواتین کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں لایا جاتا ہے ۔

ریچل خان نے کہا کہ جو بھی فیشن انڈسٹری جوائن کرنا چاہتا ہے اس کو ماڈلنگ کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے اس شعبے میں آنا چاہیے ۔پاکستان میں بے شمار اچھے ادارے موجود ہیں جہاں ماڈلنگ کی بنیادی تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کو اپنے کام سے عشق کی حد تک لگاؤ ہو تب ہی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے ۔