گلوکارہ عینی طاہرہ استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ری میکس کر کے انہیں ٹربیوٹ پیش کریں گی

بدھ 20 اپریل 2016 12:47

گلوکارہ عینی طاہرہ استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ری میکس کر کے انہیں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) گلوکارہ عینی طاہرہ نامور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ری میکس کر کے انہیں ٹربیوٹ پیش کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عینی طاہرہ لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ” اجے لتھے نہیں او اکھیاں دا چاہ “ کو ری میکس کر کے نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کریں گی ۔ عینی طاہرہ آج کل گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔ ری میکس گانے کا میوزیک ایس کاظمی دے رہے ہیں ۔ عینی طاہرہ گانے کی آڈیو مکمل کرنے کے بعد اس کو ویڈیو کی شکل میں بھی پیش کریں گی جس کی ڈائریکشن کے فرائض بھی کے ایس کاظمی انجام دیں گے ۔ عینی طاہرہ گانے کو 23اپریل سے مختلف نجی ٹی وی چینلز سے آن ائیر کریں گی۔