عظیم وکی نے سابقہ محبوبہ ارم مغل ،اسکے عاشق ذوالفقار حیدر کی جانب سے مبینہ طور پر سنگین دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس کو درخواست دیدی

بدھ 20 اپریل 2016 12:47

عظیم وکی نے سابقہ محبوبہ ارم مغل ،اسکے عاشق ذوالفقار حیدر کی جانب سے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) اداکار عظیم وکی نے سابقہ محبوبہ اداکارہ ارم مغل اور اسکے عاشق ذوالفقار حیدر کی جانب سے مبینہ طور پر سنگین دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس کو ان کے خلاف درخواست دیدی ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیج کے معروف اداکار عظیم وکی کی اداکارہ ارم مغل سے دوستی تھی اور اسی دوستی کی آڑ میں اداکارہ ارم مغل نے مبینہ طور پر عظیم وکی سے مکان خریدنے کے لیے پانچ لاکھ روپے ادھار لیے تھے ۔

اس دوران ارم مغل نے گجرات سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار حیدر سے بھی تعلقات بنا لیے ۔ جب اداکار عظیم وکی کو دونوں کی دوستی کا علم ہوا تو اس نے ارم مغل سے اپنا تعلق ختم کر کے اپنے 5لاکھ روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد ارم مغل اور اس کے مبینہ عاشق ذوالفقار حیدر نے فون پر اداکار عظیم وکی کو مبینہ طور پر قتل اور دیگر خطرناک نتائج ی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عبرت ناک سبق دوں گا تمہاری سات نسلیں یاد رکھیں گی ۔

(جاری ہے)

جس پر فزدہ ہو کر عظیم وکی نے گوجرانوالہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں اداکارہ ارم مغل اور ذوالفقار حیدر کے خلاف قتل اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے پر درخواست دیدی ہے ۔ جبکہ درخواست ملنے پر تھانہ ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کے ایس ایچ او نے فریقین کو طلب کر لیا ہے ۔