کنول نعمان کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد

بدھ 20 اپریل 2016 12:47

کنول نعمان کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) اداکارہ و ایم پی اے کنول نعمان کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کنول نعمان نے اپنے گھر محفل میلاد منعقد کروائی جس میں اداکارہ شیبا بٹ ، صباء پرویز رضا ، ثمینہ بٹ ، انجمن ، عینی طاہرہ ، رضیہ ملک ، لبنیٰ بٹ ، سونا احمد ، پرویز رضا ، وسیم احمد اور قیصر جاوید سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنول نعمان کی جانب سے نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ محفل میلاد کے آخر میں تمام فنکاروں نے ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔