پشاور : افغانیوں کی غیر قانونی آمدورفت روکنے کا فیصلہ۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 11:42

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء) : محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے افغانیوں کی غیر قانونی آمدورفت روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویزات میں کہا گیا کہ کوئی بھی افغانی باشندہ بغیر دستاویزات کے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں کہا گیا کہ پاکستان کابل کے معاملے پر افغانستان کو اعتماد میں لے گا۔ وزیر اعلٰی اور گورنر خیبر پختونخواہ کی قیادت میں ایک وفد کابل جائے گا۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ افغانیون کی غیر قانونی آمد روکنے کا فیصلہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :