وزیر اعلیٰ سندھ کا تین بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

بدھ 20 اپریل 2016 11:23

کراچی ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مومن آباد اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر میں تین بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعہ کی فور ی تحقیقات کرکے دو دن کے اندر انہیں رپورٹ پیش کریں اور بچوں کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :