نادرا کی جانب سے سکھر ڈویژن کے مختلف اضلاع میں موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری

بدھ 20 اپریل 2016 11:06

سکھر ۔19اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر ریجن کی جانب سے ریجن کے مختلف اضلاع میں لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بناکر دینے کیلئے 29 اپریل 2016 تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کردیاگیاہے۔ نادرا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر ضلع میں نیو سکھر اور روہڑی تعلقوں کی یونین کاؤنسلز میں موبائل وین نمبر-11موجود رہے گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح انھی تاریخوں میں تعلقہ روہڑی اور سکھر کی یونین کاؤنسلز میں موبائل وین نمبر 14موجود رہے گی،خیرپور ضلع میں تعلقہ کنگری اور خیرپور کی یونین کاؤنسلز میں 29 اپریل 2016 تک موبائل وین نمبر19موجود رہے گی جبکہ ان ہی تاریخوں میں گمبٹ اورسوبھو ڈیرو تعلقوں کی یونین کاؤنسلز میں موبائل وین نمبر21موجود رہے گی۔ جبکہ گھوٹکی ضلع میں بھی ان تاریخوں کے دوران میرپور ماتھیلو اور اوباڑو تعلقوں کی یونین کاؤنسلز میں موبائل وین نمبر13موجود رہے گی ۔ عوام الناس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگی کے سلسلے میں مذکورہ بالا تاریخوں پر نادرا کی گشتی موبائل ٹیموں سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :