علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 26 اپریل سے ملک بھر میں اساتذہ تدریسی پروگرامز کے فائنل امتحانات ایک ساتھ شروع ہونگے

بدھ 20 اپریل 2016 11:06

سکھر ۔19اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے سمسٹر خزاں 2015ء میں پیش کئے جانے والے تدریس اساتذہ پروگرامز اے ٹی ٹی سی ۔ پی ٹی سی۔ سی ٹی اور بی ایڈ کے فائنل امتحانات 26 اپریل2016ء سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اہل امیدواروں کو ڈاک کے ذریعے رول نمبرز اور ڈیٹ شیٹ بھیج دی گئی ہیں اگر کسی امیدوار کو 15اپریل تک رول نمبر سلپ نہ مل سکی ہو تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنے شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا سپرنٹینڈنٹ )ٹیچر ایجوکیشن سیکشن( مین کیمپس سے رابطہ کریں ۔

امیدواروں کیلئے اپنی دو تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز تصاویر ہمراہ لانا ضروری ہیں۔ مذیدبراں طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :