Live Updates

آرمی چیف نے جو کہا ہے اس پر سارا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 19 اپریل 2016 19:51

آرمی چیف نے جو کہا ہے اس پر سارا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے: عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جو کہا ہے اس پر سارا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن اور احتساب کے حوالے سے آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے دیے گئے بیان پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور احتساب کے حوالے سے آرمی چیف نے جو کچھ کہا ہے وہ بالکل درست ہے۔ آرمی چیف نے جو کہا ہے اس پر سارا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات