میں سمجھتا ہوں آرمی چیف نے جو کہا ہے بالکل صحیح کہا ہے: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی منگل 19 اپریل 2016 19:41

میں سمجھتا ہوں آرمی چیف نے جو کہا ہے بالکل صحیح کہا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جو کہا ہے بالکل صحیح کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے آرمی چیف راحیل شریف کے بیان پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا بیان قومی تناظر میں ہے۔ میں سمجھتا ہوں آرمی چیف نے جو کہا ہے بالکل صحیح کہا ہے۔ ملک میں کرپشن ہے اور ان کیلیے بھی یہ باعث تشویش ہے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے اگر کوئی قابل اعتبار ادارہ بنایا جاسکتا ہے تو ضرور بنانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :