سعد رفیق اور پرویز رشید کی پاناما لیکس کے معاملہ پر اویس احمد نورانی اور پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات

منگل 19 اپریل 2016 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پانامہ لیکس کے معاملہ پر جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں اویس احمد نورانی اور پیر اعجاز احمد ہاشمی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ ملاقات منگل کو وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ وفاقی وزراء نے اس سلسلہ میں حکومتی موقف سے اویس احمد نورانی اور پیر اعجاز احمد ہاشمی کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کی طرف سے اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرنے کے فیصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کی بقاء کیلئے ملک میں ایک اہم قدم ہے۔