حکومت پانامہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام سے متعلق معاملے پر سیاسی پارٹیوں سے اتفاق رائے سے حکمت عملی وضع کریگی ٗخواجہ آصف

آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے مجوزہ تحقیقاتی کمیشن پر اتفاق رائے ضروری ہے ٗوزیر دفاع کا انٹرویو

منگل 19 اپریل 2016 19:35

اسلام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام سے متعلق معاملے پر تمام سیاسی پارٹیوں سے اتفاق رائے کے ساتھ حکمت عملی وضع کرے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے مجوزہ تحقیقاتی کمیشن پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام موجود نہیں ہے اور اس سلسلے میں اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے بیان میں اعتراف کرچکے ہیں کہ آف شور کمپنیوں کا قیام کوئی غیر قانونی معاملہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان فنڈز کی تفصیلات جاننے کا حق حاصل ہے جو عمران خان فاؤنڈیشن نے دو ہزار دس میں متاثرین سیلاب کے نام پر جمع کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :