سینیٹ کے وقفہ سوالات میں متعلقہ وزرا کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ کا ایک بار پھر برہمی کا اظہار

اگر اب آئندہ وزرا وقفہ سوالات کی کارروائی آگے نہیں چلائی جا ئیگی ٗ رضا ربانی وزراء کی حاضری یقینی بنائیں ٗقائد ایوان کو ہدایت

منگل 19 اپریل 2016 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء ) سینیٹ کے وقفہ سوالات میں متعلقہ وزرا کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ نے ایک بار پھر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب آئندہ وزرا وقفہ سوالات کی کارروائی آگے نہیں چلائی جا ئیگی۔ چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان راجا ظفرالحق کو ہدایت کی کہ وہ وزراء کی حاضری یقینی بنائیں۔

منگل کووفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سوالات کا جواب دے رہے تھے جبکہ متعلقہ وزیر ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر وزیر خوراک کی عدم موجودگی پر چئیرمین سینیٹ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وزیر موصوف کہتے ہیں کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کا معاملہ ان کا ہے اور وہ ایوان میں نہیں آ سکتے تو انہیں استعفی دے دینا چاہئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ہدایت کی ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراء کو ایوان میں خود موجود ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزراء کو ایوان میں موجود رہنا چاہئے تاکہ ارکان کے ضمنی سوالات کے تسلی بخش جوابات آ سکیں۔بعد ازاں انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو سوال کا جواب نہ دینے پر جواب طلبی کا خط لکھنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹس کے حامل افراد کو بغیر ویزا مختلف ممالک میں داخلے کی اجازت سے متعلق سوال کے بعض حصے وزارت داخلہ سے متعلق ہیں، جواب کیلئے سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھیجا گیا جس کا ابھی تک جواب نہیں آیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کیا جائے کہ ابھی تک سوال کا جواب فراہم کیوں نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :