پنجاب کے سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرلوٹ مار کرکے صوبے کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ‘شہبازشریف

ہم نے شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا، ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے اعلی مثالیں قائم کیں لاہور رنگ روڈکے ناردرن لوپ کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں مدد ملی ہے،سدرن لوپ بھی بنائینگے‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 19 اپریل 2016 19:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پیش رفت اورلاہور رنگ روڈسدرن لوپ کے منصوبے کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزرفتار ترقی کیلئے جدید ذرائع مواصلات بہت ضروری ہیں ۔

پنجاب حکومت صوبے بھرمیں ذرائع مواصلات کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے نہایت شفاف طریقے سے مکمل کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہترین انفراسٹرکچرسے کاروباری اورتجارتی سرگرمیاں بڑھتی ہیں۔پنجاب حکومت صوبے بھر میں سڑکوں ،پلوں اورانڈرپاسز کا جال بچھا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے لاہوررنگ روڈ کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

لاہور رنگ روڈکے ناردرن لوپ کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ کا سدرن لوپ کا منصوبہ بھی تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت بروقت اورمعیاری تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہیں ۔لاہور رنگ روڈسدرن لوپ کو بھی اسی پالیسی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرلوٹ مار کرکے صوبے کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔

ہم نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے اعلی مثالیں قائم کی ہیں۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو ہارٹی کلچر کے ذریعے دیدہ زیب اورخوبصورت بنایا گیا ہے ۔اجلاس میں ناردرن لوپ پر ہربنس پورہ انڈر پاس اورعبداﷲ گل انٹرچینج کی تزئین آرائش کی منظوری دی گئی۔کمشنر لاہور ڈویژن نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کے امور پر بریفنگ دی۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات،قانون،خزانہ،ڈی جی ایل ڈی اے ،چیف انجینئر لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :