وزیراعظم کے صحت انشورنس پروگرام کے تحت ملک بھر میں118585 خاندانوں کا اندراج کیا گیا ،انہیں مفت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا، صوبائی حکومتوں سے رابطہ ہے تاکہ غریبوں کیلئے وزیراعظم کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے

وزیر تجارت خرم دستگیر خان کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی سربراہ نرگس گلو کی بریفنگ

منگل 19 اپریل 2016 18:58

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے صحت انشورنس پروگرام کے تحت ملک بھر میں تقریباً 118585 خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے جنہیں مفت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن جو پروگرام کا انتظام کر رہا ہے، کا صوبائی حکومتوں سے رابطہ ہے تاکہ غریبوں کیلئے وزیراعظم کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے۔

یہ بات وزیر تجارت خرم دستگیر خان کو ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی سربراہ نرگس گلو نے بریفنگ کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی مسائل کے باعث فاٹا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو کچھ مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر تجارت نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار مزید شہروں تک بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لوگوں کو کارڈ کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے اور نادرا ہیلتھ انشورنس پروگرام کی موٴثر نگرانی کو بھی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :